حیدرآباد مکہ مسجد دھماکہ کیس : ملزمین کے بری کئے جانے کے خلاف این آئی اے اپیل دائر کرے : مفتی مکرم احمد

نئی دہلی: شاہی امام مسجد فتح پوری مولاناڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے آج نماز جمعہ سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے اپیل کی ماہ رمضان کے اخیر عشرہ میں عبادتوں اور شب بیداری کا اہتمام کریں ۔

حضور ﷺ کی سنت ہے کہ اخیر عشرہ میں شب بیداری کی جائے او راعتکاف کا بھی اہتمام کیا جائے ۔انھوں نے کہا کہ منگل کو بیسواں روزہ ہے او راسی روز پہلی طاق رات ہے نیز رمضان کی بیس تاریخ سے ہی اعتکاف شروع ہوجاتا ہے۔یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہمیں یہ مبارک ایام حاصل ہورہے ہیں۔

شب قدر کا ثواب ہزار مہینوں کی عبادت سے بھی بہتر ہے ۔لہذا عید کی تیاریوں میں مشغول ہوکر اس ثواب سے ضائع نہیں کرناچاہئے ۔انھوں نے اسلام او رمسلمانو ں کے لئے دعاء کرنے کی گذارش کی ہے ۔

شاہی امام نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ و این آئی اے کو ہدایت کرے کہ حیدرآباد مکہ مسجد دھماکہ کیس ۲۰۰۷ء کے ملزم اسیما نند سمیت سبھی پانچ ملزمین کے بری کئے جانے کے خلاف اپیل دائرجائے اور مزید ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ اس کیس کی عدالت عالیہ میں پیروی کی جائے ۔

انھونے کہا کہ حیدرآباد مکہ مسجد دھماکہ میں ۹؍ افراد ہلاک ہوئے تھے او ر۵۸؍ زخمی ہوئے تھے ۔ملزمان نے تحریرا اقرار کیا تھاکہ ابھینو بھارت کے کارکنان نے اس سازش کو تیار کیاتھا اسکے علاوہ مالے گاؤں بلاسٹ او راجمیر بلاسٹ کے مقدمات کی بھی پیروی کی جانی چاہئے ورنہ اس کا پیغام غلط جائے گا ۔مفتی مکرم احمد نے ہریانہ کے کرنال کے نیول گاؤں میں نمازیوں پر شرپسندوں کے حملہ کی مذمت کی ۔

مسجد میں گھس کر حملہ کیاگیا او رنمازیوں کو برے نتائج کا سامنا کرنے کی دھمکی دی گئی ۔دو دن قبل اس واقعہ نے گاؤں کے مسلمانوں میں بے چینی پیدا کردی ہے جس میں ہریانہ حکومت کی لاپرواہی کاشبہ ہے۔شر پسندوں کی حرکتوں پرمکمل کارروائی کے لئے مرکزی حکومت ہریانہ حکومت کو سخت ہدایات جاری کریں ۔