حیدرآباد: سوائن فلو سے دو خواتین کی موت 

حیدرآباد: شہر میں سوائن فلو کا تازہ ترین واقعہ پیش آیا جس میں دو خواتین کی موت واقع ہوگئی ۔ انگریزی اخبار نیو انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ایک متوفیہ کی عمر ۲۴؍ سال بتائی جاتی ہے جو ابراہیم پٹنم کی رہنے والی ہے ۔ اور دوسری متاثرہ خاتون کی عمر ۸۰؍ سال بتائی جاتی ہے جو دمئی گوڑہ کی رہنے والی ہے ان دونو ں کی گاندھی اسپتال میں سوائن فلو سے موت واقع ہوگئی ۔

واضح رہے کہ ریاست تلنگانہ میں جملہ 861لوگ سوائن فلو سے متاثر ہیں جبکہ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد اس سال ۱۴ ؍ بتائی جارہی ہے۔