حیدرآباد۔دلت لڑکی کا استحصال کرنے والے لکچرر کی گرفتاری ۔

فبرور ی سے ومشی راج لڑکی کو پڑھائی میں درپیش مشکلات دور کرنے میں مدد کرنے کے بہانے سے کافی قریب ہوگیاتھا
حیدرآباد۔رچہ کنڈہ کی شی ٹیم نے دلت لڑکی کا جنسی استحصال کرنے والے ایک گیسٹ لکچرر کو گرفتار کرلیاہے۔

ایک پولیس افیسر نے کہاکہ شادی کا بھروسہ دلاکر 28سالہ لکچرر نے دلت لڑکی کا مسلسل جنسی استحصال کیااور پھر بعد اس کو دوسرے طبقے کی قراردیتے ہوئے چھوڑ دیا۔

متاثرہ 22سالہ دلت لڑکی چیتنیا پوری میں ایک خانگی ہاسٹل میں رہتی ہے اور کوٹی کالج میں زیر تعلیم ہے جہاں پر ومشی راج بطور گیسٹ لکچرر خدمات انجام دے رہا تھا۔

فبرور ی سے ومشی راج لڑکی کو پڑھائی میں درپیش مشکلات دور کرنے میں مدد کرنے کے بہانے سے کافی قریب ہوگیاتھا۔

تین ماہ قبل ومشی راج نے اس کو گھر کے باہر بلایا ‘ ایک کار میں بیٹھاکر اپنے گھر لے گیا اور وہاں پر لڑکی کا جنسی استحصال کیا‘ اور تین ماہ تک یہ سلسلہ جاری رہا۔

رچہ کنڈہ پولیس نے کہاکہ ’’ جب لڑکی نے شادی کے متعلق پوچھا تو ومشی راج نے انکار کردیا۔

اس نے لڑکی سے کہاکہ اس کی ماں شادی کے لئے رضامند نہیں ہورہی ہے‘ کیونکہ اس کوتعلق دوسرے ذات سے ہے۔

اس کے بعد سے جب بھی لڑکی شادی کے متعلق بات کرتی ہے تو وہ اس بات کو نظر انداز کرتا رہتا ہے‘‘۔

لڑکی کی شکایت کی بنیاد پر شی ٹیم نے ومشی راج کے خلاف دفعہ ائی پی سی کی فعہ 376‘417‘420‘اور دیگر دفعات کے تحت بھی مقدمہ درج کیاہے