حکومت کے زیر قبضہ موصل میں داعش کی بربریت کاسلسلہ ہنوز برقرار

نیویارک( یو ایس اے)موصل میں لڑاکوسپاہیوں کی پیش رفت او رمحاصرے میں شدت سے پریشان حال داعش جو علاقہ میں بڑی نقصان کا سامنا کرنا کررہا ہے وہیں اس نے اب معصوم بچوں او ر شہریوں کو نشانہ بناناشروع کردیا ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق موصل کی طرف پیشقدمی کررہے ہیں ایک لاکھ فائیٹرس کو روکنے کے لئے دہشت گروپ کی جانب سے اندھادھند مارٹر برسانے کا حربہ استعمال کیاجارہا ہے۔داعش کی بربریت کاشکار عمر عبداللہ مشرقی موصل میں واقعہ اپنے مکان کے باہر کھڑے ہوکر روہا ہے کیونکہ ائی ایس ائی ایس سے آزاد ہوکر وہ سکون کی سانس لے رہا ہے اور اسے ناقابلِ برداشت نقصان کا احساس ہے۔

ایک دن قبل ہی ان کی ایک لڑکی 18سالہ عمیرہ مورٹر کے حملے میں ہلاک ہوگئی ۔

لفٹنٹ خلیل عامر ہیڈ نے کہاکہ’’ ائی ایس ائی ایس کے پاس اب کو راستہ نہیں بچامگر وہ بچوں اور شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ کیونکہ وہ آسانی کے ساتھ نشانہ بنائے جاسکتے ہیں۔مورٹر حملوں کی وجہہ سے کئی شہری زخمی اور کئی ایک ہلاک ہوئے ہیں‘‘۔