حکومت کے آگے ہاتھ نہ پھیلائیں : نواز شریف

لاہور، 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ۔نواز کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے ارکان خاندان سے کہا ہے کہ وہ ان کے علاج کے لئے حکومت کے آگے ہاتھ نہ پھیلائیں اور نہ ہی وہ اس کے لئے کسی سے کہیں گے ۔بدعنوانی کے معاملے میں کوٹ لکھپت جیل میں بند نواز شریف نے چہارشنبہ کو روز ان سے ملنے آئے خاندان افراد سے یہ بات کہی۔ سپریم کورٹ نے جولائی 2017 میں انہیں بدعنوانی کے ایک معاملے میں سزا سنائی تھی اور وہ دسمبر 18 سے جیل میں ہیں۔نواز شریف سے جیل میں ملنے والوں میں ان کے بھائی شہباز شریف اور بیٹی مریم نواز شامل تھیں۔ اس ملاقات کا مقصد انہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرنے پر راضی کرنا تھا۔انہوں نے خاندان کے اراکین سے کہا نہ تو وہ علاج کے لئے ہاتھ پھیلائیں گے نہ ہی وہ کسی اور سے اس بارے میں کہیں گے ۔ علاج کے نام پر سیاست کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کا شرمناک رویہ قابل قبول نہیں ہے ۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے ابھی تک انہیں علاج کی کوئی سہولت مہیا نہیں کرائی ہے اور ان کے لئے صرف مشکلات کھڑی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا میں عزت کے ساتھ مرنا پسند کروں گا، لیکن ذلت برداشت نہیں کروں گا۔