حکومت نے 81لاکھ ادھار نمبروں کو کیا منسوخ۔ جانئے کس طرح آپ اپنا ادھار نمبرکی جانچ کرسکتے ہیں۔

نئی دہلی:مملکتی وزیر برائے اسٹیٹ الکٹرانکس اور ائی ٹی پی پی چودھری نے آج کہاکہ آج کی تاریخ تک81لاکھ کے قریب ادھار نمبر بند کردئے گئے ہیں۔پی پی چودھری نے جمعہ کے روز ایوان راجیہ سبھا کو اسبات سے واقف کرواتے ہوئے کہاکہ ’’ آج کی تاریخ تک تقریبا81لاکھ اداکارہ نمبر کو غیر کارگرد بنادیا گیا ہے۔

یوائی ڈی اے ائی نے ضرورت تفصیلات مذکورہ نمبرات کے متعلق جمع نہیں کئے تھے‘‘۔ انہوں نے کہاکہ ’’ مذکورہ ادھار نمبرات کی منسوخ اے ایل سی ایم کی ہدایت کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ علاقائی یوائی ڈی اے ائی انتظامیہ کو ادھار نمبر منسوخ کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔یہاں پر اس بات کا بھی تذکرہ ضروری ہے کہ ہندوستانی شہری اپنے ادھار نمبر ان ہدایتوں کے تحت جانچ سکتے ہیں۔ یو ائی ڈی اے ائی کی ویب سائیڈ پر جائیں۔

’’ ادھار کی جانچ‘‘ پر کلک کریں جو ویب سائیڈ پیج کے سیدھے جانب ہے۔ اپنا ادھار نمبر سکیورٹی کوڈ میں جمع داخل کریں اور جانچ بٹن کو دبائیں اور اپنا ادھار کا موقف دیکھ لیں