حکایات شیخ سعدیؒ

جیسا سلوک دنیا میں کرو گے ویسا تمہارے ساتھ آخرت میں کیا جائے گا
حضرت شیخ سعدیؒ فرماتے ہیں کہ ایک نیک اور پرہیز گار شخص جب بھی بات کرتا تو اپنے دشمنوں کا ذکر بھی اچھے الفا ظ میں کیا کرتا ۔
اس شخص کا جب وصال ہوا تو کسی نے اسے خواب میں دیکھ کر پوچھا کہ کیا حال ہے اور تمہارے ساتھ کیا معاملہ رہا ؟ اس شخص نے جب سنا تو اس کے لبوں پر پھول کی مانند مسکراہٹ آگئی اور وہ بلبل کی مانند بولا کہ میں دنیا میں فحش گوئی سے بچتا تھا اور کبھی کسی کے متعلق بری بات نہ کرتا تھا ۔ فرشتوں نے مجھ سے کسی قسم کا سخت سوال نہ کیا اور جس طرح میںنے کبھی زندگی میں کسی پر سختی نہیں کی تھی ، انہوں نے بھی مجھ پر کوئی سختی نہیں کی اور میرے لئے ان کے سوالوں کا جواب دینا آسان ہوگیا ۔ شیخ سعدیؒ فرماتے ہیں کہ پس یاد رکھو کہ تم جس طرح کا سلوک دنیا میں لوگوں کے ساتھ روار کھوگے آخرت میں تمہارے ساتھ بھی ویسا ہی سلوک کیا جائے گا ۔
٭٭٭٭٭