حقوق انسانی کے شعبہ میں بہتر کارکردگی کیلئے تنوجہ رشید دہلی میں ایوارڈ سے سرفراز

کٹیہار (بہار): یوم حقوق انسانی کے موقع پر نئی دہلی میں واقع انڈیا اسلامک کلچر سنٹر میں منعقدہ تقریب میں تنوجہ رشید کو زبردست کارکردگی کیلئے ایوارڈ دیا گیا۔ حالانکہ اس سے قبل بھی تنوجہ نے نیپال اور سہرسہ میں ایوارڈ حاصل کرچکی ہے۔ اس موقع پر تنوجہ نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے اپنے حقوق کے بارے میں جاننا ضرو ری ہے۔ تبھی ہم اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کیلئے ہمیں تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے۔ ہماری کوشش رہے کہ ہم خواتین او ربچوں کی ترقی او ران کی مدد کیلئے ہمیشہ تیار رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ریاستوں سے سماجی کارکنوں اور انسانی حقوق کا کارکنوں کے ساتھ میں نے بھی تعاون کیاہے مجھے میری خدمات کے سبب میری حوصلہ افزائی کی گئی ہے او رمجھے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ میری کوشش ہے کہ میں ہمیشہ معاشرہ کی بہتری کیلئے کام کروں۔