حسن و دلکشی کیلئے زیورات کا استعمال

عورت کا حسن زیور کے بغیر مکمل نہیں ہوتا ۔نسوانی حسن کو اُجاگر کرنے کیلئے زیور کا پہننا ضروری سمجھا جاتا ہے لیکن ایک بات افسوسناک ہے اور وہ یہ کہ خواتین کا زیور کا انتخاب ان کی چمک دمک کو دیکھ کر کرتی ہیں اور اپنے چہرے کی بناوٹ کو مدنظر نہیں رکھتیں جس کی وجہ سے زیور ان پر زیادہ نہیں جچتا۔

زیورخریدنے سے پہلے اپنے چہرے کی بناؤٹ کو ضرور مدنظر رکھیں اور اسی لحاظ سے زیور خریدیں اگر آپ چوکور چہرے کی مالک ہیں تو آپ کو گول یا پھر لمبوتری شیپ کے زیورات پہننے چاہئیں۔ موٹی گردن کیلئے ہلکے زیورات استعمال کئے جائیں اور لمبی گردن کیلئے چوڑے زیورات موزوں رہتے ہیں ۔ ایسی خواتین جن کا چہرہ گول بناوٹ کا ہوا نہیں چوکور یا مستطیل شکل کے زیورات پہننے چاہئیں۔ اور اگر گول چہرے کے ساتھ گردن بھی موٹی ہو تو ان پر ہلکے ہلکے زیورات اچھے لگتے ہیں۔ بیضوی چہرے والی خواتین کو ہر قسم کے زیورات بھلے لگتے ہیں ۔ اور ان کی گردن موٹی ہو تو انہیں ہلکا زیور پہننا چاہئے ۔ لمبوترے چہرے والی خواتین کو گول چوکور شکل کے زیورات زیادہ خوبصورت معلوم ہوتے ہیں ۔ انہیں لمبوتری شکل کے زیورات ہرگز نہیں پہننے چاہئیں ۔ کیونکہ اس سے ان کی شخصیت دب جاتی ہے ۔ زیورات میں آپ ہیرے جواہرات اپنی مرضی سے جڑواسکتی ہیں ۔ آج کل جواہرات کا استعمال بہت عام ہوگیا ہے ۔ خاص کر ہمارے دیہات کی عورتیں بھاری بھرکم زیورات پہننا پسند کرتی ہیں اور ان میں شوخ رنگوں کے نگینے جڑواتی ہیں بہرحال زیورات میں آپ جواہرات اپنی مرضی اور پسندیدہ رنگ کے جڑواسکتی ہیں ۔ لیکن اگر وہ زیور کی ساخت سے میچ نہ کھارہے ہوں توزیادہ بھلے نہیں لگیں گے مثلاً ہلکے پھلکے زیورات میں جواہرات کا انتخاب آپ اپنے لباس کے رنگ کے مطابق بھی کرسکتی ہیں۔