حب واطنی کا ڈھنڈورا پیٹنے والی بی جے پی کے ترجمان ’’وندے ماترم‘‘ گانے میں ناکام۔ویڈیو ہوا وائیرل

نئی دہلی۔زی سلام کے ایک چونکا دینے والے واقعہ میں ‘ بی جے پی ترجمان نوین کمار ’’ وند ے ماترم‘‘گانے میں ناکام ہوگئے۔

ٹی او ائی میں شائع خبر کے مطابق’’وندے ماترم‘‘ پر مفتی اعجاز ارشد قاسمی رکن کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ نے مسٹر نوین کمار کو گیت گانے کا چیالنج کیا۔کچھ دیر ٹال مٹول کے بعد مولانا اعجاز کے چیالنج کو انہوں نے قبول کرلیا اور سال فون پر دیکھ کر گیت پڑھنا شروع کیا۔

فون کی مددحاصل کرنے کے باوجود وہ صحیح طریقے سے گیت گانے میں ناکام رہے۔

۔یہاں پر اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ نوین کمار بی جے پی کے پہلے لیڈر نہیں جو وندے ماترم گیت سنانے میں ناکام ہوئے ہیں۔

اس سے قبل بلدیو سنگھ اولاق یوپی کے وزیر بھی یہ گانے سے قاصر رہے۔ واقعہ کا ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہونے کے بعد بہت ساروں نے اس کا مذاق بنایا۔ جس میں کچھ صارفین کاردعمل یہاں پر پیش کیاجارہا ہے