حاصل علم

٭ زندگی کا ہم پر کتنا بڑا احسان ہے کہ وہ ہم سے صرف ایک بار روٹھتی ہے
٭ کچھ لوگ خطوں کی طرح ہوتے ہیں کہ جنہیں بار بار پڑھ کر بھی دل نہیں بھرتا ۔
٭ کچھ لوگ نگاہ کی طرح ہوتے ہیں کہ جو اگر ساتھ ہوں تو اندھیروں میں بھی منزلیں مل جاتی ہیں ۔
٭ کچھ لوگ گھر کی طرح ہوتے ہیں وہ چاہے کتنا بھی دور کیوں نہ ہوں دل ان کی روح میں سمٹ جانے کو بے چین رہتا ہے ۔
٭ سنجیدہ بنو لیکن تلخ مزاج نہیں ، بہادر بنو مگر جلد باز نہیں  ۔
٭پیار ایک ایسا ہتھیار ہے جس کے آگے ہر دیوار ٹکڑے ہوجاتی ہے
٭ پرانا تجربہ نئی تعمیر کی بنیاد ہوتا ہے ۔