جیو کی وجہ سے ایئر ٹیل کے ۴۱؍ ملین صارفین چھوٹ گئے ۔ 

نئی دہلی : ریلائنس جیو نے ملک کے ٹیلی گرام سیکٹر پر کیا اثرات ڈالے ہیں اس کا اندازہ صرف اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پچھلے سال ستمبر سے دسمبرکے درمیان ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی کہلانے والی بھارتی ایئر ٹیل کو ۴۱ ؍ ملین ( ۴ ؍ کر وڑ ۱۰؍ لاکھ ) گاہکو ں سے ہاتھ دھونا پڑا ۔ یہ معلومات ٹیلی کام سرویس پرووائیڈرس کی جانب سے فراہم کی گئی ہے ۔

اس میں واضح طور پر بتایاگیا ہے کہ بھارتی ایئر ٹیل جو کبھی ملک کی سرکردہ ٹیلی کام کمپنی تھی لیکن جیو کی وجہ سے ا سے صارفین کی تعداد میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق ۲۰۱۸ء کی شروعات میں کمپنی کے پاس ۴۴۴؍ ملین صارفین تھے ۔لیکن اب اس تعداد گھٹ کر ۴۰۳؍ ملین گاہک ہوگئے ہیں واضح طورپر ۴۱؍ ملین گاہکو ں کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ اس بارے میں ایئر کے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی کو جیو سے لوہا لینے کیلئے اپنے گاہکوں کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرنی ہوگی ۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ایئر ٹیل نے گاہکوں کے کمپنی چھوڑنے کی وجہ ریسرچ کروائی ہے اور اب اسی بنیاد پر وہ اپنی حکمت عملی تیار کررہی ہے ۔

ایئر ٹیل کمپنی کے اعلیٰ عہدیداران نے کہا کہ وہ نئی حکمت عملی کے تحت ۲؍ ہزار کروڑ روپے خرچ کرے گی ۔ او رملک کے مختلف شہروں میں نئے اسٹورس کھولنے کا منصوبہ ہے ۔ اور گاہکوں پہلے سے بہتر خدمات فراہم کرنے کا بھی منصوبہ ہے ۔