جہاز میں ہیڈفون کی بیاٹری پھٹنے کی وجہہ سے خاتون زخمی

سڈنی:آسٹریلیا سفر کے دوران ہیڈ فون کی بیاٹری پھٹنے کی وجہہ سے ایک خاتون کے ہاتھ او رچہرہ بری طرح زخمی ہوگیا چہارشنبہ کے روز اس کی اطلا ع عہدیداروں نے دی اور کہاکہ ہم ہمیشہ سفر کے دوران بیاٹری والے آلات کا استعمال سے باز رہنے کی مسافرین کو ہدایت دیتے ہیں

۔مذکورہ خاتون19فبروری کو بیجنگ سے ملبورن سفر کے دوران اپنے بیاٹری سے چلنے والے ہیڈفون پر موسیقی سن رہی تھی اسی دوران ہیڈ فون میں ایک ز ور دار دھماکہ پیش آیا۔

واقعہ کی تحقیقات کررہے آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو( اے ٹی ایس بی)کو مذکورہ خاتون نے بتایا کہ ’’ جب میں نے پلٹنے کی کوشش کی مجھے چہرے پر جلن کا احساس ہوا‘‘۔

خاتون نے مزید بتایا کہ ’’ ہیڈ فون میں گلے میں پڑے رہنے کی وجہہ سے میں اپنا چہرے کو بچانے میں مصروف تھی۔ مجھے مسلسل جلن کا احساس ہورہا تھا لہذا میں نے ہیڈ فون کھینچ کر فلور پر پھینک دیا۔

اس میں چنگاریاں نکل رہی تھیں ‘‘۔جہاز کے عملے نے ایک پاٹی بکٹ ڈالکر ہیڈفونس کی آگ بجھائی مگر بیاٹری اور اس کا کور پوری طرح مسخ ہوکر فلور سے چپک گیاتھا۔

متاثرہ خاتون کی تصوئیر سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ہاتھ ‘ چہرہ او رگلے پر کس طرح زخم ائے ہیں ۔

اس کے علاوہ جہاز میں بیٹھے دیگر مسافرین نے مسخ پلاسٹک‘ الکٹرانک آلہ او ربالوں کے جلنے کی بو بھی محسوس کی ہے۔

بیاٹری پھٹنے کی اطلاعات کے بعد کئی ائیر لائنس کمپنیوں نے سامسنگ گیگزی نوٹ7اسمارٹ فون کو آگ لگنے کے خدشات کے پیش نظر سفر کے دوران استعمال پر روک لگادی تھی۔

ساوتھ کورین کمپنی نے بلین ڈالرس مالیت کے اپنے تمام نوٹ 7فونس کو مارکٹ سے ہٹا بھی لیاتھا۔

ہوائی کے سفر کے دوران اب تک بیاٹری سے چلنے والے آلات میں دھماکو ں کے ایک واقعات منظر عام پر آچکے ہیں۔

اے ٹی ایس بی کی رپورٹ کے مطابق پچھلے سال لاس اینجلس سے نیویارک جانے والے کنٹاس فلائٹ میں پرسنل الکٹرانک آلے سے دھواں نکلنے کے بعد آگ لگی تھی۔