جنوبی کیلیفورنیا میں ٹرمپ کے جلسہ کے بعد تشدد، 20 گرفتار

ٹرمپ کو تین بڑی شخصیات بشمول دو کمیٹیوں کے صدورنشین کی تائید
کوسٹامیسا ۔29  اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پرتشدد احتجاجیوں اور ڈونالڈ ٹرمپ کے حامیوں کے جلوس جنوبی کیلیفورنیا کی سڑکوں پر آ گئے، جس کے نتیجہ میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار نے دعویٰ کیا کہ ان کی انتخابی مہم قدامت پسند آر این کاونٹی میں شمال مشرقی جی او پی کی پرائمریز میں زبردست تائید حاصل کرچکی ہے۔ 20 افراد کو کوسٹامیسا پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ٹرمپ کے حامی کے چہرے خون میں ڈوبے ہوئے تھے کیونکہ ان کی مخالف احتجاجیوں سے جھڑپ ہوگئی تھی۔ ایک شخص نے پولیس کی گاڑی پر چھلانگ لگادی جس کی وجہ سے اس کے اگلی اور پچھلی کھڑکیوں کے شیشے چکناچور ہوگئے اور چھت پر گڑھا پڑ گیا۔ دیگر احتجاجیوں نے پولیس کی گاڑی پر نعرے تحریر کردیئے۔ گھوڑسوار پولیس نے جو انسداد فسادات لباس پہنے ہوئی تھی، احتجاجی مظاہرین کو جلسہ گاہ کے مقام سے دور ہٹا دیا۔ تاہم پولیس نے کوئی طاقت استعمال نہیں کی۔ واشنگٹن سے موصولہ اطلاع کے بموجب ڈونالڈ ٹرمپ نے تین بڑی شخصیات کی تائید حاصل کرلی ہے جن میں سے دو ہاؤز کمیٹیوں کے صدورنشین ہیں۔ اس سے اشارہ ملتا ہیکہ پارٹی کی قیادت ڈونالڈ ٹرمپ کی تائید کیلئے تیار ہورہی ہے۔