جنم اشٹمی جشن کے دوران انسانی سیڑھی سے گر ایک شخص کی موت

پلگار( مہارشٹرا):منگل کے روزپلگار ضلع کے دھان سار کاشی پاڈا میں جنم اشٹمی کی رات منعقد ہونے والے دہی ہانڈے پروگرام کے دوران ایک افسوناک واقعہ میں انسانی سیڑھی سے گر کر ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔واقعہ تقریبا6:30کے قریب میں پیش آیا جب روہن گوپی ناتھ کینی انسانی سیڑھی سے گرکر ہلاک ہوگئے‘ واقعہ کے فوری بعد انہیں مقامی اسپتال لے جایاگیا جہاں پر ڈاکٹرس نے ان کے ہلاک ہونے کی توثیق کردی۔

پلگاکار پولیس اسٹیشن میں پولیس نے حادثات موت کے تحت ایک کیس رجسٹرارڈ کیا۔ متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا ہے تاکہ موت کی حقیقی وجوہات کو واضح کیاجاسکے۔خبر ہے کہ پچھلے پانچ سالوں میں1,171گوئندہ زخمی اور ایک اندازے کے مطابق پانچ نے دہی ہانڈے توڑنے کی کوشش میں منعقدہ پروگرام کے دوران ہلاک ہوئے ہیں۔ اگست میں مہارشٹرا حکومت نے اس دہی ہانڈے معاملے پر سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی۔

جبکہ یکم اگست کو معززعدالت نے دہی ہانڈے کیس کو ممبئی ہائی کورٹ کے واپس بھیج دیا تاکہ اس پر تاز ہ طریقے سے حکومت مہارشٹرا کی درخواست پر دوبارہ سنوائی شروع کرے۔حلف نامہ میں مہارشٹرا پولیس نے ریاست بھر میں منعقد ہونے والے دہی ہانڈے پروگرامس کے منتظمین کو کچھ ہدایتیں جاری کی تھی ۔

اپنی ہدایت میں پولیس نے مضبوط رسی کے استعمال کے علاوہ تقریب گاہ کے قریب میں ایمبولنس اور ابتدائی طبی سہولتوں کو بھی رکھنے کے لئے کہاگیاتھا۔ قبل ازیں عدالت نے اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کو دہی ہانڈے پروگرام سے دور رکھنے کی ہدایت دی تھا جبکہ انسانی سیڑھی کی بھی حد بیس فٹ مقرر کی تھی۔