جموں میں پاکستانی سمت سرنگ کا انکشاف

امکانی دہشت گرد حملہ اور مداخلت کاری کا منصوبہ ناکام
جموں ۔ 30 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): بارڈر سیکوریٹی فورس ( بی ایس ایف ) نے ارنیا سکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی سمت 14 فیٹ طویل سرنگ کا پتہ چلایا ہے ۔ اس طرح مداخلت کی ایک بڑی کوشش اور امکانی دہشت گرد حملہ کا منصوبہ ناکام ہوگیا ۔ انسپکٹر جنرل بی ایس ایف رام اوتار نے بتایا کہ علاقہ میں کئی مسلح افراد کی مشتبہ نقل و حرکت جاری تھی ۔ جنہوں نے بی ایس ایف جوانوں کو دیکھتے ہی فرار اختیار کی ۔ چوکس جوانوں نے دیکھا کہ یہاں پاکستانی سمت سرنگ کھودی جارہی ہے جو تین فیٹ بلند اور تقریبا ڈھائی فیٹ چوڑی تھی ۔ یہاں سے امریکی ساختہ کمپاس ، دو میگزین ، 60 راونڈ اسلحہ ، ایک دستی گرینڈ اور دیگر اشیاء بھی برآمد ہوئے ۔ انہوں نے سرنگ کھودنے کی اس طرح کو پاکستان کی تخریبی سرگرمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی ایس ایف کی چوکسی کے سبب ہندوستانی سرزمین پر ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ۔۔