جمال خشوگی قتل معاملہ : ترکی حکومت کی جانب سے تحقیقات جاری 

انقرہ : سعودی عرب کے معروف صحافی جمال خشوگی کے قتل کے معاملہ کی تحقیقات تیزی سے جاری ہے ۔ اسی دوران ترک پولیس نے جمال خشوگی کی موت سے متعلق آڈیو ریکارڈنگ کاپتہ لگا یا ۔اس ریکارڈنگ کو امریکہ اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک کی مہیا کیا گیا ۔ ترکی صدر رجب طیب اردغان نے سعودی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کو پتہ ہے کہ جمال خشوگی کو کس نے ہلاک کیا ہے ۔

سعودی عرب نے تسلیم کیا ہے کہ جمال خشوگی کا قتل سعودی قونصلیٹ میں قتل کیاگیا تھا ۔ لیکن سعودی عرب نے یہ تسلیم نہیں کیا کہ اس قتل کے معاملہ میں شاہی خاندان کا کوئی فرد ملوث نہیں ہے۔ سعودی عرب نے ان خبروں کی بھی تردید کی ہے جن میں کہاگیا کہ سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کسی امریکی اہلکار کوبتایا تھا کہ جمال خشوگی خطر ناک اسلامی شدت پسند تھے ۔ واضح رہے کہ جمال خشوگی کو ۲؍اکٹوبر کو ترکی میں سعودی قونصل خانے میں قتل کیا ۔ ترکی پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔