جسٹس کھیر44ویں چیف جسٹس آف انڈیا ہوں گے

نئی دہلی:ججوں کے تقررات سے متعلق متنازع این جے اے سی قانون کو کالعدم کرنے والی پانچ رکنی دستور ی بنچ کی قیادت کرنے والے جسٹس جگدیش سنگھ کھیرکو44ویں چیف جسٹس آف انڈیامقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس ٹی ایس ٹھاکر نے کھیرکی سفارش میںآج ایک مکتوب روانہ کیاہے اور کہاکہ عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج کو ان( ٹھاکر) کا جانشین بنایاجانا چاہئے-

۔64-سالہ جسٹس کھیر سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے ہندوستان کے پہلے چیف جسٹس ہونگے اور3جنوری 2017کو سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس ٹھاکر کے جانشین ہوں گے جنہیں 4جنوری کو حلف دلایا جائے گا اور وہ27اگست 2017تک اس عہدہ پر فائز رہیں گے