جرمنی میں پناہ گزینوں کے مابین بڑے پیمانے پر جھڑپیں

برلن ۔ /29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی میں آج پناہ کے خواہاں ہزاروں افراد کے درمیان آج جھڑپ ہوگئی اور افراتفری کا ماحول دیکھا گیا ۔ برلن کے سابق ایرپورٹ ٹیمپولف میں جسے 1200 پناہ گزینوں کیلئے عارضی رہائش گاہ میں تبدیل کیا گیا ہے ، غذا کی تقسیم کیلئے قطار میں یہ لڑائی اچانک شروع ہوگئی ۔ اس سے پہلے برلن کے مضافات اسپین ڈاؤ میں بھی اسی طرح پناہ گزینوں کی آپس میں جھڑپ ہوگئی تھی اور انہوں نے آتش فرو آلات کا بھی اس میں استعمال کیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ آج ہوئی اس جھڑپ کے دوران کھڑکیوں کے شیشے پھوڑ دیئے گئے ۔ صوفے باہر پھینک دیئے گئے اور آتش فرو آلات کو خالی کردیا گیا ۔ اس پناہ گاہ میںرہنے والے کئی افراد زخمی ہوگئے ۔ یہاں سے تقریباً 500 افراد کا تخلیہ کرادیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ایک اور شیلٹر میں بھی لڑائی کے دو واقعات پیش آئے ۔ اس دوران مشرقی شہر سیکوزونی انہلٹ میں نہانے کیلئے باتھ روم میں شامی پناہ گزینوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی جس میں 5 افراد زخمی ہوگئے ۔