جاگو جاگو

جاگو جاگو سونے والو
وقت کو اپنے کھونے والو
چڑیا جاگی چوں چوں گایا
جاگو بچو دن چڑھ آیا
سورج جاگاکرنیں آئیں
ہمراہ نور اُجالا لائیں
کوے جاگے ، ہاتھی جاگا
ہرنی کا ہے بچہ بھاگا
جنگل جنگل ، صحرا صحرا
چمک اُٹھے ہیں پربت دریا
بولی باغ کی ڈالی ڈالی
معبود اللہ کی ذات کمالی
ٹیں ٹیں کیں کیں چوں چوں کوکو
تیتر بولے اللہ واحد ہے تو
پیارے پیارے بچے جاگے
قاعدہ لے کر مسجد بھاگے
جاگو جاگو سونے والو
وقت کو اپنے کھونے والو