جامعیہ اسلامیہ اشاعت العلوم کی کامیابی ۔ویڈیو

مولانا غلام محمد واستانوی نے 1979میں ایک جھونپڑی کے اندر قبائیلی علاقے اکلکوا میں چھ طلبہ کے ساتھ اس کی شروعات کی تھی۔ آج یہ معزز اسکول ایک ادارے میں تبدیل ہوگیا ہے اور سارے ملک میں اس اسکول کے اندر دولاکھ سے زائد طلبہ زیرتعلیم ہیں۔

واستانوی نے سارے ملک میں4500مساجد بھی تعمیر کئے ہیں جہاں پر بارگاہ خدواندی کے روبرو لاکھوں مسلمان سربسجدود ہوتے ہیں۔پندرہ سالوں تک دینی تعلیم فراہم کرنے کے بعد مولانا غلام محمد واستانوی نے ماڈرن تعلیم کی طرف رخ کیا۔ انہو ں نے ائی ٹی ائی سے اس کی شروعات عمل میں لائی۔

سال1996میں انہوں نے احمد غریب یونانی میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا۔ انہو ں نے انڈین انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنس اینڈ کالج کابھی قیام عمل میں لایا۔ میڈیکل کالج چالیس ایکڑ اور 700بیڈ پر مشتمل ہے۔

مہارشٹرا کے وسیع وعریض طول وعرض پر انہوں نے 1700مکتب اور 5000مساجد بھی تعمیر کروائے۔

اس کے علاوہ تین ائی ٹی ائی ‘ 2فارمیسی کالج ‘ تین یونانی میڈیکل کالج ‘ایک انجینئرنگ کالج اور 2پالی ٹیکنک قائم کیاجہاں پر مسلمان او رغیر مسلم لاکھوں کی تعداد میں اسلامی اقدار کے ساتھ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔