جامعہ یونیورسٹی کی 97ویں تاسیسی تقریب کے موقع پر دوروزہ تعلیمی میلہ کا انعقاد

نئی دہلی۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کی 97ویں تاسیسی تقریب کے ضمن میں دوروزہ تعلیمی میلہ کی شروعات عمل میں ائی ہے۔یونیورسٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے 66اسٹالس قائم کئے ہیں‘ مذکورہ میلہ میں عوام کی کثیرتعداد نے بھی شرکت کی ہے۔

یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹ یونین انتخابات کے لئے طلبہ کی پانچ روز سے جاری بھوک ہڑتال کے باوجود تقریب میں کافی جوش وخروش دیکھنے کو بھی ملا۔کتابوں کی نمائش کے علاوہ تصو ئیریں اور انیمیشن نمائش ‘ فلم فیسٹول‘ ڈراموں پر مشتمل مختصر کہانیاں‘ نوکڈ ناٹک ‘ اور فوڈ فیسٹول اس تقریب کے متعلق عوام کو راغب کرانے میں کار آمد ثابت ہورہے ہیں۔

ایک اسٹال پر جو محکمہ اُردو کی جانب سے قائم کیاگیا ہے وہاں پر رابندر ناتھ ٹائیگور پر کئے گئے ترجمہ مندوبین کو سنایاجارہا ہے ۔جاوید حسین اُردو پروفیسر نے کہاکہ ’’ ہمارے پاس ثقافتی پہلو کی بہت ساری کتابیں موجود ہیں۔

لہذا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ کتابیں بنگلی سے محروم لوگوں نوبل انعام یافتہ کے کارناموں سے واقف کرائیں گے‘‘۔شہر کے تمام کونوں سے لوگوں نے اس میں پروگرام میں شرکت کی۔ اے آر پٹھان ریٹائرڈ سیول سرونٹ نے کہاکہ وہ مشاعرہ یااُردو شاعری کے پروگرام میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں اور ’’ وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ بچے کس طرح اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہیں‘‘۔

جامعہ کی وائس چانسلر طلعت احمد نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جی ایم ائی ہمہ ثقافتی کردار کا حامل ہے او رطلبہ سے کہاکہ اس کی مضبوطی او رحفاظت کے لئے تمام کوششوں کو روبعمل لائیں۔انہوں نے کہاکہ تعلیمی میلہ دراصل جامعہ کی منفرد ثقافت کا گواہ ہے ۔