جابرانہ ریاستیں تادیر قائم نہیں رہ سکتیں:ڈونالڈ ٹرمپ

بیان غیر متعلق اور موقع پرستانہ ‘صدر امریکہ کے بیان پرایران کا شدید ردعمل

واشنگٹن ۔31ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدرامریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ایرانی کارروائی کی مذمت کی اور کہا کہ جابرانہ ریاستیں تادیر قائم نہیں رہ سکتیں۔ایک دن آئے گا جب ایرانی عوام کے سامنے بھی اختیار ہوگا، انہوں نے کہا دنیا ساری صورت حال کو دیکھ رہی ہے، ایرانی حکومت کو چاہئے کہ وہ عوامی حقوق اور آزادی رائے کا احترام کرے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان مظاہروں سے یہ محسوس ہو رہا ہے کہ ایرانی عوام اپنے حکمرانوں کی بدعنوانی سے تنگ آچکے ہیں، کیونکہ حکمرانوں نے ملک کی دولت کو دوسرے ممالک میں دہشت گردی کو فروغ دے کر ضائع کر دیا ہے۔دوسری جانب ایرانی وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی نے شہریوں کو غیر قانونی اجتماع سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے ، امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کو ایرانی وزارت خارجہ نے غیر متعلق اور موقع پرستانہ قرار دے دیا ،اورکہا ایرانی عوام گھٹیا اور دھوکے باز ہتھکنڈوں میں نہیں آتی ہیتہران سے موصولہ اطلاع کے بموجب ایران میں حکومت مخالف مظاہرے تیسرے روز بھی جاری ہیں، مظاہرین اورفوج میں جھڑپیں بھی جاری ہیں، صدر امریکہ کے مظاہروں کی حمایت میں بیان پر ایران نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام گھٹیا دھوکے باز ہتھکنڈوں میں نہیں آئیںگے۔ایران میں حکومت کی وارننگ کے باوجود تیسرے روز بھی حکومت مخالف مظاہرے جاری رہے، تہران یونیورسٹی کے سامنے احتجاج کرتے طلبا اور فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین نے فوج پر تھراؤکیا، فوج نے آنسوگیس شیلنگ سے مظاہرین کو منتشر کیا۔مظاہروں کی تائیدمیںصدر امریکہ کے بیان پر ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا بیان غیر متعلقہ اور موقع پرستانہ ہے، امریکی صدر نے ایران مظاہروں پر کہا تھا کہ ایرانی عوام اپنے حکمرانوں کی بدعنوانی سے تنگ آچکے ہیں۔