ثانیہ اور بوپنا کی علحدہ پیشرفت

ملبورن ، 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا نے آسٹریلین اوپن میں اپنے متعلقہ مہمات کی جیت کے ساتھ شروعات کی ، جیسا کہ آج یہاں دونوں نے اپنے ڈبلز پارٹنرز کے ساتھ اوپننگ راؤنڈ کے مقابلے متضاد انداز میں جیتے۔ ثانیہ اور چیک ریپبلک کی باربورا استریکوا نے ویمنس ڈبلز میں برطانوی حریفوں کے مقابل 6-3، 6-1 کی شاندار جیت درج کرائی۔ تاہم بوپنا اور یورگواے کے اُن کے پارٹنر پابلو کیواس نے مینس ڈبلز میں 6-4، 7-6(4) سے کامیاب ہوئے۔ ثانیہ اور باربورا نے دونوں سٹ میں بہتر کھیلا اور کامیاب ہوئیں۔ پورو راجہ اور دیویج شرن ، نیز لینڈر پیس اور اینڈرے سا کی مینس ڈبلز جوڑیاں بھی کھیلنے والی ہیں۔