تین کشمیری پر درج مقدمات سے دستبرداری ۔ محبوبہ مفتی

جموں۔جموں کشمیر کی سابق محبوبہ مفتی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تین کشمیری نوجوانوں کے خلاف درج کیس کو واپس لینے کی اپیل کی ہے۔

جمعرات کے روز مخالف ہندوستان نعرے لگانے کے الزام میں اترپردیش پولیس نے کاروائی کی اور تین کشمیری نوجوانوں پر ملک سے غداری کا مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا۔

کشمیر میں منان وانی کی موت کے بعد دعائیہ اجتماع کے دوران مبینہ نعرے بازی کا بات سامنے ائی ہے۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ منان وانی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کررہاتھا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وانی کی یاد میں دعائیہ اجتماع منعقد کیا تھا او ربتایاکہ یونیورسٹی انتظامیہ کی اس پروگرام پر پوری نظر تھی۔میڈیا میں بھی اس پروگرام کے متعلق جانکاری دی گئی تھی۔ طلبہ کو برطرف کیاگیا جو غلط ہے۔

کشمیری طلبہ کو بدنام کیاگیاہے۔ طلبہ نے بھی اجلاس منعقد کرتے ہوئے اپنی ڈگریاں حوالے کرنے کا اعلان کیاہے۔طلبہ نے انتباہ دیا ہے کہ تین طلبہ پر سے مقدمہ نہیں ہٹایاگیا تو 17اکٹوبر کے روز وہ کیمپس چھوڑ دیں گے