تین طلاق پر بی جے پی گمراہ کررہی ہے : ڈگ وجئے سنگھ 

بھوپال : کانگریس کے جنرل سکریٹری اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ کانگریس تین طلاق کے حق میں نہ تھی او رنہ رہے گی ۔ مسٹر سنگھ نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ تین طلاق سے متعلق بل کے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس تک کے لئے ٹلنے کا ٹھیکرا مرکزی حکومت پر پھوڑتے ہوئے کہا کہ اس موضوع پر بی جے پی جھوٹ بول رہی ہے ۔ بی جے پی نے ایک دن پہلے کابینہ میں فیصلہ لیا او ر ’’نن آفیشل ‘‘ ارکان کیلئے مخصوص آخری دن بل لے آئے یہ سیشن کے آغاز میں کیو ں نہیں لایا گیا ۔

یہ معاملہ بہت ضروری تھا تو سیشن کا ایک دن اور بڑھایا جاسکتا تھا جس سے اس پر بحث پوری کی جاتی ۔سنگھ نے لکھا کہ کانگریس ہمیشہ سماجی بہتری کے حق میں رہی ہے او رہم تین طلاق کے حق میں نہ تھے اور نہ رہیں گے ۔ تین طلاق سے متعلق بل پر راجیہ سبھا میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک رائے بن نہ پانے کی وجہ سے یہ سرمائی اجلاس تک کے لئے ٹل گیا ہے ۔ حکومت اس بل کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے آخری دن منظوری کروانا چاہتی تھی ۔ اوراس کے لئے اس نے بل میں کچھ ترمیم کرنے میں ناکام رہی ۔

بل راجیہ سبھا کے کام میں شامل تھا ، لیکن چیر مین ایم وینکیا نائیڈو نے ایوان میں غیر سرکاری کام کاج کے دوران اراکین کو مطلع کیا کہ اتفاق رائے کے بغیر بل کی پاس نہیں کیا جائے گا ۔