تیل کی پیدا وار میں ممکنہ اضافہ پر ایران کا انتباہ

تہران : ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیر ی نے کہا کہ ان کے ملک کو اپناتیل فروخت کرنے میں کسی شکل کا سامنا نہیں ہوگا او راس کے ساتھ ان ممکنہ ممالک کو تنبیہ کی جو ایران پر امریکی پابندیوں کے بعد تیل کی بین الاقوامی منڈی میں اس کے حصہ کی جگہ لینا چاہتے ہیں ۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت پر قابو پانے کی خاطر تیل کی پیداوار اضافہ کریں ۔ اتوار کو ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیر نے کہا کہ اس جنگ میں جو بھی ملک یہ چاہتا ہے کہ تیل کی مارکیٹ میں ایران کی جگہ لے لے ، وہ ایرانی عوام او ربین الاقومی برادری کے ساتھ دغا بازی کرے گا ۔اور وہ اس دھوکہ بازی کی سزا بھی بھگتے گا ۔‘‘ا

یرانی نائب صدر نے کہا کہ امریکہ تیل کے علاوہ اس کی دیگر بر آمدات او رکرنسی کی ترسیل کو متاثر کرنا چاہتا ہے ۔‘‘اس سے قبل صدر امریکہ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے درخواست کی ہے کہ وہ تیل کی پیداوار میں یومیہ ۲۰؍ بیرل کا اضافہ کریں اس انہوں نے حامی بھرلی ۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ قدم اس لئے اٹھایا گیا ہیکہ ایران میں شورش او رفساد جاری ہے ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب دنیا بھر میں سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والا ملک ہے ۔او راس سال یومیہ ایک کروڑ بیرل تیل نکالا جاتا ہے۔