تھکی ہوئی آنکھوں کے علاج کے نسخے

کمپیوٹر استعمال کرنے والے زیادہ تر افراد آنکھوں کی تھکن کے مریض ہوتے ہیں ۔ آنکھوں کے اطراف سیاہ حلقے پیدا ہوجاتے ہیں۔ سر میں درد ہوتا ہے ۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ الجھن ، رات کی سرگرمیاں ، اور کمپیوٹر کے سامنے زیادہ دیر بیٹھنے سے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پیدا ہوتے ہیں ۔ آنکھیں پھول جاتی اور تھک جاتی ہیں ۔ ان حالات میں بروقت علاج ضروری ہے ۔ خاص طور پر کمپیوٹر استعمال کرنے والے اگر چند گھنٹے کمپیوٹر پر مسلسل کام کریں تو انہیں جسمانی اور بصری تکلیف محسوس ہوتی ہے ۔ آنکھیں تھک جاتی ہیں اور تھکن فوری دور کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے ۔ مسلسل دو یا اس سے زیادہ گھنٹے کمپیوٹر پر کام کرنے سے آنکھیں تھک جاتی ہیں ۔ تھکن جسم کے دیگر اعضا تک پھیلتی ہے ۔ سر میں درد ہونے لگتا ہے ۔ آنکھیں جلنے لگتی ہیں ۔بصار ت دھندلا جاتی ہے توجہ مرکوز نہیں کی جاسکتی ۔ ایک ایک کی دو دو چیزیں نظر آنے لگتی ہیں ۔ گردن اور شانے درد کرنے لگتے ہیں ۔ قبل اس کے کہ زیادہ دیر ہوجائے آنکھوں کو آرام دینے اور ان کی طاقت بحال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔
آنکھوں کی تھکن دور کرنے کے نسخے
l  ورک اسٹیشن میں ترمیم کریں ‘ورک اسٹیشن اور کرسی کی اونچائی ہم آہنگ کریں ۔
l  موزوں روشنی استعمال کریں۔
l  کمپیوٹر اسکرین کی چمک ماحول کے مطابق کریں ۔ پس منظر اور اسکرین پر کے کرداروں میںتضاد بہت زیادہ ہونا چاہئے ۔
l  چمک کم سے کم کریں ۔ کھڑکیوں پر پردے ڈالیں تا کہ زیادہ دھوپ اندر نہ آسکے ۔ انعکاس کو کم سے کم کرنے انسداد چمک اسکرین استعمال کریں ۔
l  وقفہ وقفہ سے کام میں وقفہ دیں۔ ہمہ وقت کمپیوٹر استعمال کرنے والے ہر گھنٹہ دس منٹ کا توقف دیں
l  بار بار پلکیں جھپکائیں ۔ زیادہ دیر پلک نہ جھپکائیں تو آنسو بخارات بن کر اڑ جاتے اور آنکھیں خشک ہوجاتی ہیں ۔  l  آنکھوں کا معائنہ کروائیں ۔
l   ہر 10 تا 15منٹ بعد کمپیوٹر کے اسکرین سے نظر ہٹا دیں ۔ کسی دور دراز چیز کو 5 تا 10 سکنڈ گھور کر دیکھیں ۔ بیٹھے بیٹھے ورزش کریں ۔حرکت کریں یا وقفہ وقفہ سے ورزش کریں کافی وقت سوئیں ۔ پستی سے آنکھوں پر دباؤ پڑتا ہے ۔