تھائی لینڈ کے شاہ کی اپنی خاتون باڈی گارڈ سے شادی

بینکاک ،2مئی (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کے شاہ ماہا وازیرالونگ کورن نے اپنے ذاتی سلامتی دستے کی ڈپٹی ہیڈ سوتھیدا تدجئی کو اپنی شریک حیات بناتے ہوئے انہیں ملکہ کا خطاب دیا۔بی بی سی نیوز کے مطابق 66سالہ شاہ وازیرالونگ نے چہارشنبہ کو شادی کی ہے ۔انہوں نے ہفتے سے شروع ہونے ولاے اپنے باضابطہ طورپر ہونے والی تاج پوشی سے محض کچھ روز پہلے ہی اپنی محافظ کو ملکہ بنانے کا فیصلہ کیا۔وہ اپنے والد شاہ بھومیبول ادویادیج کے اکتوبر 2016میں ہوئے انتقال کے بعدا ٓئینی طورپر بادشاہ بنائے گئے تھے ۔ان کے والد نے 70سال تک تخت سنبھالا تھا۔وازیرالونگ کورن نے پہلے بھی کئی شادیاں کی ہیں اور تین بار ان کی طلاق بھی ہوچکی ہے ۔ان کے سات بچے بھی ہیں۔تھائی لینڈ کے عوام اچانک ہوئی اس شادی سے حیرت میں ہیں۔شام تک تھائی لینڈ کے سبھی ٹیلیو یژن پر شادی کی ویڈیو اور تصویریں دکھائی جارہی تھیں۔بادشاہ کو ‘کنگ راما ایکس’ کے نام سے جانا جاتا ہے ۔