تنقیدوں کے بعد ڈاکٹر امبیڈکر کو نیلے رنگ میں تبدیل کردیا گیا

بدایوں: ضلع کنور میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو زعفرانی رنگ کرنے پر چو طرف سے تنقیدوں کے بعد ان کے رنگ کو زعفرانی کردیا گیا۔پچھلے دنوں گاؤں دگریا کے پارک میں نصب ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کو شدت پسند ہندوعناصر نے توڑ پھوڑ دیا تھا۔

اس واقعہ سے گاؤں میں کشیدگی مچ گئی ہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔او رساتھ ایک نئی مورتی لگوادی ہے۔اس مجسمہ کا رنگ بھگوارنگ تھا۔جس پر ہر طرف سے تنقید کی جانے لگی ہے جس پر گاؤں کے لوگوں نے ہی مجسمہ کو نیلے رنگ میں تبدیل کردیا ہے۔