تلنگانہ میں پیر کے دن ایس ایس سی نتائج کااعلان متوقع

حیدرآباد: تلنگانہ بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں ایس ایس سی نتائج ۳۱/ مئی یعنی پیر کے روز برآمد کئے جائیں گے۔ ایجوکیشن بورڈ کے سکریٹری وجئے کمار نے کہا کہ پرچہ جوابات کی جانچ کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ ۳۱/ مئی کو نتیجہ کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے سرپرستوں او راولیاء طلبہ سے گذارش کی ہے کہ وہ اپنے بچو ں کے نتائج کے معاملہ میں فکر مند نہ ہوں۔