تلنگانہ ‘ آندھرا و دیگر ریاستوں میں اردو دانی ‘ زبان دانی و انشا کے امتحانات

۔244 مراکز پر 43 ہزار امیدواروں نے حصہ لیا ۔ عمر رسیدہ حضرات ’ معذورین اور غیر مسلم مرد و خواتین کی اردو سے غیر معمولی دلچسپی کا اظہار

حیدرآباد 30 جولائی ۔ (سیاست نیوز) عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ اور ادارہ سیاست کے زیراہتمام ادارہ ادبیات اردو (پنجہ گٹہ) کے ابتدائی تین درجات کے اردو امتحانات اُردوانی ‘ زبانی دانی اور انشاء کا آج 30؍ جولائی کو حیدرآباد و سکندرآباد ‘ تلنگانہ آندھرا کے اضلاع اور پڑوسی ریاستوں کے 244 مراکز پر بیک وقت امتحان 10 بجے سے آغاز ہوا ۔ تمام مراکز پر 43 ہزار مرد خواتین امتحان میں شرکت کی۔ جن میں 180 مراکز سے 5288 اردودانی ’ 7973 زبان دانی اور انشاء کے 9989 جملہ 23750 اور اضلاع آندھرا مراکز 96 جن میں کم عمر لڑکے ولڑکیاں اور گھریلو خواتین و مرد حضرات نے آج مراکز پر امتحان دیا ۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد سے تعلق رکھنے والے محبوبیہ اسلامی اسکول سے 215 طلبا ‘ رحمانیہ ‘ڈان اسکول ملک پیٹ 152 طلباء ‘ ڈان ہائی اسکول سے 750 طلبا ‘ مرکز انجمن نسواں برکات عزاء سے 130 طلباء مرکزی انجمن نسواں 218 طلباء ‘ مدینہ بنات الحرم (مکہ مسجد) کے 68 طلباء مرکزی انجمن سدرہ برکات عزیز 130 ‘ مدرسہ جمال القران سے 220 ایوان خواتین (مرادنگر) 120 طلباء ‘ طہ ارد و سنٹر چھوٹی مسجد مرادنگر ‘ تحتانیہ اسکول سے 98 ‘ گورنمنٹ ہائی اسکول معظم پورہ سے 155 طلباء نے شرکت کرتے ہوئے اردو زبان دانی ‘ انشاء کا امتحان دیا ۔ مرکز محبوبیہ اسلامیہ اسکول نزد بنگلہ بینی دبیرپورہ اور مدرسہ دینیہ رشیدیہ شاہ حسین ؒ واقع الاوہ بی بی پر قاری محمد دستگیر خان ‘ ڈاکٹر سید شاہ یوسف حسین قادری علی الدین عارف ‘ مولوی سید ابو طاہر ‘ مولانا سید عنایت پاشاہ ‘ سید ابوالخیر جاوید ‘ جناب غلام متین الدین خان ‘ محمد غوث الدین ‘ محمد مصطفی نے معائنہ کیا۔ ان مراکز پر 8 سال تا 61 سال تک کے امیدوار وںنے بڑے جوش سے امتحان دیتے ہوئے دیکھے گئے ۔ مغلپورہ کے اطراف و اکناف کے طلباء باب التعلیم دینی مدرسہ نور خان بازار کے سنٹر پر ایم ایس حسین اور مدرسہ فیض الاسلام میں جناب زاہد نے امتحان کی نگرانی کی ۔ محترمہ ریشماں بیگم کی نگرانی میں 50 طلباء نے سلیم الفلاح ہائی اسکول لالہ پیٹ پر ‘ مدرسہ جعفریہ دارالشفاء سنٹر پر سید ابو القاسم نے ارحم اردو مرکز راحت نگر عنبرپیٹ پر آمنہ بیگم ‘ فاطمہ اردو سنٹر ناچارم گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول فرسٹ لانسر ‘ صدف کرافٹ سنٹر وادی مصطفی ’ امام بخش رین بازار ‘ مدرسہ بنات الصالحات شاہ میرپیٹ دینی تعلیمی صنعتی تنظیم ملک پیٹ ‘ دارالعلوم رحمانیہ تالاب کٹہ ‘ اردو ہال انجمن ترقی اردو حمایت نگر ‘ مکتب نسواں پہاڑی شریف ‘ اشرف المدارس یاقوت پورہ ‘ مدرسہ دینیات (مدینہ نگر) عالیہ پبلک اسکول تراب نگر ‘ ’ جی پی ایم سی تاڑبن ‘ جی پی ایم ایس مغلپورہ المعہد دینی العربی شاہ علی بنڈہ ‘ مشتاق پبلک ہائی اسکول بی بی بازار مدرسہ عربیہ مدینۃ العلوم حافظ بابا نگر ‘ مدرہ سفۃ الرشاد بابا نگر ‘ دارالعلوم احمد راضا املی بن ‘ گولڈن جوبلی ہائی اسکول جوبلی ہلز ‘ مسکان اردو سنٹر سعیدآباد ‘ مدرسہ رحمانیہ گڈی باولی ‘ مدرسہ دینیات نسواں گڈ یاؤلی مدرسہ اسلامیہ جمال القرآن کشن باغ ‘ بزم خواتین عیدی بازار و ناچارم ‘ سراج المومنات مشیرآباد ‘ دینی العلوم اسلام مشیرآباد مدرسہ نعمت العلوم سنتوش نگر کے علاوہ عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ پر ایک ساتھ امتحانات کا آغاز ہوا ۔

اس امتحانی مرکز پر کشور اسسٹنٹ کلرک حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی نے اردو زبان دانی کا امتحان لکھتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ۔ عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے اس میٹھی اور پیاری زبان سے بھی آشنا کیا ہے جو قومی یکجہتی کی زبان ہے ۔ کشور نے اس زبان کو صرف 15 دن میں سیکھا ۔ بی بی کے علاوہ میں جے وی رتناکر نے اردو زبان دانی میں شرکت کی اور کہا کہ اس زبان میں بات چیت کرنے سے محبت پیدا ہوتی ہے۔ ان مراکز پر کمسن ‘ عمر رسیدہ نوجوان مر دوخواتین اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد میں ایک قسم کا جوش و خروش مادری زبان سے محبت کے نظارے دیکھنے کو ملے ۔ ڈاکٹر ناظم علی پروفیسر انورالدین سابق صدر شعبہ اردو حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی نے مراکز کا معائنہ کیا اور کہا کہ عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ ملک کا اہم اور حرکیاتی ادارہ ہے جو اردو زبان کو نئی نسل سے جوڑنے میں بھی ہے ۔ طلبا و طالبات میں غیر مسلم طلبا کی کثیر تعداد جنہوں نے جناب زاہد علی خان ‘ جناب ظہیرالدین علی خان اور جناب عامر علی خان سے اظہار تشکر کیا۔آج کے منعقدہ امتحان میں مسلم مرد وخواتین طلبا و طالبات کی کثیر تعداد اور غیر مسلم طلبا و طالبات بھی دیکھی گئی ۔ زیادہ عمر کے بھی تھے ۔ لیکن ان کی اردو زبان سے محبت نے انہیں اس زبان کو سیکھنے پر مجبور کیا ۔ دفتر روزنامہ سیاست کے امتحانی مرکز پر کشور اسسٹنٹ کلرک حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی نے اردو زبان دانی کا امتحان لکھا ۔ ٹی وینکٹا کشور ایم ایس سی لنگم پلی نے سیاست کے امتحانی مرکز میں اردو زبان دانی کا امتحان دیا ۔ کلثوم بیگم جن کی عمر 70 سال ہے اعظم پورہ کے رہنے والے ہیں دفتر روزنامہ سیاست پر اردو زبان دانی کا امتحان دیا ۔ مدرسہ البنات اردو مکہ مسجد میں محترمہ بھارتی دیوی نے اردو زبان دانی کا امتحان دیا اور جب وہ امتحان لکھ رہی تھی تو ان کی آنکھ میں نمی دیکھی گئی ۔ مدرسہ دینیہ رشیدیہ الاوہ بی بی پر ایک معذور میاں بیوی نے اردو دانی کا امتحان دیا اس کے علاوہ ان متحانی مراکز پر 12 تا 14 سال کے بچے بھی امتحان لکھتے ہوئے دیکھے گئے ۔ ان غیر مسلم معذور طلبا و طالبات کو امتحان لکھتا ہوا دیکھ کر پروفیسر انورالدین ‘ سید علاؤالدین ‘ محترمہ غزالہ ‘ ڈاکٹر ناظم علی نے خوشنودی کا اظہار کیا ۔