تلنگانہ۔ جی ایچ ایم سی کارپورٹر اور بلدی عہدیدار بیچ سڑک پر رقص کرتے ہوئے۔ ویڈیو ہوا وائیرل

حیدرآباد۔تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی( ٹی آر ایس) کا ایک کارپوریٹر اور جی ایچ ایم سی عہدیدار ہائی وے ٹریفک میں خلل ڈالتے ہوئے بیچ سڑک پر ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ وہ سری سلیم ہائی وی تلنگانہ پر ڈانس کررہے ہیں۔

تقریبا دوہفتہ قبل پیش ائے اس واقعہ کی رپورٹس کے مطابق وائیرل میں کارپوریٹر اور بلدی عملے کے بیچ سڑک پر ڈانس کی وجہہ سے ہائی وی کے ٹریفک میں بڑی رکاوٹ پیدا ہوئی اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

ڈانس کے دوران اپنی کار کا دروازہ کھول کر میوزک چلاتے ہوئے یہ ڈانس کیاگیا ہے۔ ویڈیو ضرور دیکھیں۔