تلبیس شخصی کر کے ووٹ ڈالنا دھوکہ ہے۔ جامعہ نظامیہ کا فتویٰ

حیدرآباد : ریاست میں انتخابی مہم اپنے شباب پر ہے ۔ ہر سیاسی پارٹی کامیاب ہونے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کررہی ہے ۔ انتخابات میں تلبیس شخصی اور جعلی ووٹوں کا استعمال بھی کیا جاتا ہے ۔ جو کہ قانوناً اور مذہب اسلام کی رو سے جرم ہے۔ اس سلسلہ میں جنوبی ہند کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ نے ایک فتویٰ جاری کیا ۔

جس میں ایک سوال کے جواب میں صدرمفتی جامعہ نظامیہ مفتی عظیم الدین صاحب نے تحریر فرمایا کہ ’’شرعاً ہر شخص کو اپناووٹ استعمال کرنا چاہئے۔ تلبیس شخصی کر کے ووٹ ڈالنا دھوکہ ہے۔ مسلمان کو اس سے بچنا چاہئے۔ ‘‘ بوگس ووٹنگ کے ضمن میں ایک خانگی ٹی وی چینل نے ایک خصوصی ویڈیو کلپ بنائی ہے ۔ جس میں عوام کے خیالات کا ازالہ کیاگیا۔ قارئین کی خدمت میں وہ ویڈیو حاضر ہے ۔