تغذیہ سے بھر پور صحت بخش غذا

چقندر :چقندر فولیٹ ‘پوٹاشیم اور مینگنیز وافر مقدارمیں رکھتے ہیں ۔ ان میں کیلوریز کم ہوتی ہیں۔ یہ جلد کے امراض کا موثر علاج ہیں۔
گوبھی کا پھول : گوبھی کا پھول تغذیہ سے بھر پور اور کئی امراض کا موثر علاج ہے۔ یہ فولیٹ کا خزانہ ہے چنانچہ حاملہ خواتین کیلئے مفید ہے ۔
خربوزہ :خربوزہ استوائی ممالک کا لذیذ پھل ہے جس کی کاشت عرصہ دراز سے جاری ہے ۔ یہ وٹامن سی سے بھر پور ہوتا ہے اور جسم کی حرارت دور کرنے موثر ہے۔
پتہ گوبھی : زخموںکے اندرمال کی خصوصیت رکھنے والی عام ترکاری ہے ۔ اس میں کیلوریزکم ہوتی ہیں
کریلا : صحت بخش خصوصیات رکھتاہے ۔ یہ استوائی ممالک کی ترکاری ہے اورذیابطیس کے مریضوں کیلئے مفید ہوتی ہے ۔
ایووکیڈو: صحت اور چستی اور پھرتی پیدا کرتی ہے ۔ اس میں پوٹاشیم کی بھر پور مقدار ہوتی ہے اس میں وٹامن بھی کثیر مقدارمیں ہوتے ہیں۔