تعلیم میں تربیت کا اہم رول‘ بچوں کی پرورش میں اس بات کا اہم رول ۔ ویڈیو

وائس چانسلر مولانا آزاد قومی یونیورسٹی پروفیسر اسلم پرویز نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں‘ امتیاز ی سلوک مسلئے نہیں ہے۔

اس کو ختم کیاجاسکتا ہے ۔ اقلیتوں بالخصوص مسلمانو ں کو اپنے آپ کو ایسا تیار کرنا ہوگا جیسے ان کے بغیر کوئی کام مشکل ہوجائے ۔مرعات اور تحفظات کے انتظار میں بیٹھیں رہیں گے تو یہ ممکن نہیں ہے۔

مسلم اقلیتی موقف کا غلاف اوڑھ کر مرعات اورتحفظات کے انتظار میں اپنی قابلیتوں کو چھپائے بیٹھے ہیں جس کی وجہہ سے ہمیں شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انسانی رشتوں کے فروغ میں کمی‘ جس کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔

نفرت ختم کرنے کی ضرورت ہے اور یہ تعلیم مذہب اسلام نے ہمیں سختی کے ساتھ دی ہے جس پر مسلم اقلیت عمل کرنے میں ناکام ہورہی ہے ۔

انہوں نے یونیورسٹی کے تدریسی عملے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر ہم یوم آخرت پر یقین رکھتے ہیں اور جواب دہی کا تصور ہے تو ہمیں اپنے اسٹوڈنٹس کو انسانی اقدار کی اہمیت کے حوالے سے درس دینا ضروری ہے۔

تعلیم تو کوئی بھی حاصل کرسکتا ہے مگر وہ طالب علم تربیت سے محروم رہاتو وہ تعلیمی یافتہ جاہل سے کم نہیں ہوگا۔