تشدد سے متاثرہ سہارنپور میں نئے کمشنر کا تقرر

اترپردیش میں 19 آئی اے ایس آفیسرس کے تبادلے
لکھنؤ ۔ یکم ؍ جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت اترپردیش نے آج سینئر آئی اے ایس آفیسر دیپک اگروال کو سہارنپور کا نیا ڈیویژنل کمشنر مقرر کیا ہے۔ 5 مئی سے یہاں پر ذات پات کے جھگڑوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سرکاری ترجمان نے کہا کہ زائد از 19 دیگر آئی اے ایس عہدیداروں کے بھی تبادلے کئے گئے ہیں۔ سکریٹری ریونیو دیپک اگروال سہارنپور کے نئے کمشنر ہوں گے۔ وہ مہندر پرساد اگروال سے جائزہ حاصل کریں گے جن کا تبادلہ کیا جاکر انہیں فینانشیل ڈپارٹمنٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔ سکریٹری میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر وی ہکلی جہمومی کو مرزا پور کا کمشنر بنایا گیا ہے۔ وہ رنجن کمار کی جگہ لیں گے۔ سکریٹری کلچر منوج مشرا کو کمشنر فیض آباد بنایا گیا ہے۔ پرنسپل سکریٹری برائے چیف منسٹر شاہی کمار گوئل کو نئی دہلی میں ریاست کے ایڈیشنل ریسیڈنٹ کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ پرنسپل سکریٹری پرشانت ترویدی جو اپنے تقرر کا انتظار کررہے تھے، پرنسپل سکریٹری میڈیکل ہیلتھ این فیملی ویلفیر مقرر کیا گیا ہے۔ سہارنپور میں 40 دن سے بدامنی پائی جاتی ہے۔ امبیڈکر جینتی کے موقع پر نکالے گئے جلوس کے دوران یہاں تشدد بھڑک اٹھا تھا۔