تربوز کا شربت

تربوز ایک جادوئی پھل ہے جو بلڈ پریشر، دل کے امراض سے بچانے کے ساتھ ساتھ وزن بھی کم کرتا ہے۔ تربوز میں پانی کی غیر معمولی مقدار جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتی ہے۔ اس میں موجود امائنو ایسڈ صحت پر بہت مثبت طور پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اس میں موجود ایک جزو لائسوپین کینسر پیدا ہونے سے روکتا ہے۔ تربوز میں موجود اجزا وزن کم کرتے ہیں لیکن صحت پر کوئی منفی اثر نہیں ہوتا۔