تدبیر سے مشکل حل ہوجاتی ہے

کہتے ہیں کہ دو بکریاں کسی پہاڑی پر رہا کرتی تھیں۔ ہری ہری گھاس چرتی تھیں اور چشمے سے ٹھنڈا پانی پیتی تھیں۔ اس چشمے کے پُل پر ایک لکڑی کا تختہ رکھا تھا ۔ اتفاق سے ایک دن دونوں بکریاں مخالف سمت سے آمنے سامنے آگئیں۔
پُل اتنا چوڑا نہ تھا کہ دونوں ایک ساتھ گزر جاتیں۔ دونوں تھوڑی دیر کھڑی سوچتی رہیں ۔ پھر ایک بولی ۔ بہن میں نے ایک تدبیر سوچی ہے ۔ میں اس تختے پر لیٹ جاتی ہوں تم میرے اُوپر سے گزر جاؤ۔ دوسری بکری نے ایسا ہی کیا اور جب وہ پُل کو پار کرگئی تو عقلمند بکری بھی اُٹھ کھڑی ہوئی اور پُل پر سے گُذر گئی ۔