تحائف بیٹے کو نہیں ضرورت مندوں کودئے جائیں : میرا راجپوت

ممبئی : بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے اپنے نومولود دوسرے بیٹے کی پیدائش پر مداحوں سے تحفے تحائف قبول کرنے سے انکار کردیا او کہا کہ یہ تحائف ضرورت مندوں کودئے جائیں ۔معروف اداکار شاہد کپور کے گھر ننھے مہمان زین کی آمد ہوئی ہے ۔

مداحوں نے چاہا کہ ان کے بیٹے کو تحائف دیں تاہم میرا نے مداحوں سے تحائف قبول کرنے سے انکار کردیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق شاہد کپور کی بیوی میرا راجپوت نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی او رکہا کہ آپ کے اس پیار و محبت او رنیک تمناؤں کا شکریہ ادا کیا ۔ ا نہوں نے کہا کہ ہم سے زیادہ ا ن تحائف کے ضرورت مند دوسرے بچے ہیں ۔

میرا نے ہمیں خوشی ہوگی کہ آپ لوگ یہ تحائف اور
دیگر چیزیں ضرورت مندوں کو دیں تا کہ کسی کی دنیا خوشیوں سے بھر جائے ۔