تتلی

رنگ برنگی تتلی پیاری
قدرت کے ہاتھوں کی سنواری
نازک چنچل ، شوخ چھبیلی
چوندری اوڑھے نیلی پیلی
گلشن گلشن کی اوجیالی
پھولوں کا رس چوسنے والی
اس کا کام مچلنا ، اڑنا
آگے بڑھنا ، پیچھے مڑنا
کرنوں میں لہرانے والی
کلیوں سے اٹھلانے والی
رنگ میں ڈوبے کپڑے سارے
بکھرے پروں پر چاند ستارے
جب مستی میں پر پھیلائے
سونے کے سکے بکھرائے
کرنوں نے اس کے پرچومے
ناچ سے اس کے بادل جھومے
شاخوں پر بھی مستی چھائی
جوں ہی اس نے لی انگڑائی
اس کی دنیا میں خوشحالی
اس پر عاشق باغ کا مالی
ہم جو سلیم اس کو پاجائیں
دل کی مرادیں سب برائیں