بے مثال ہم آہنگی۔ معمر سکھ ’سحری‘ کے لئے مسلمانوں کو جگاتے ہوئے ‘ ۔ ویڈیو ہوا وائیرل

سری نگر۔رمضان کے دوران سحری کے کھانے کے لئے مسلماانوں کو جاگتے ہوئے ایک معمر سکھ شخص کا مختصر ویڈیو سوشیل میڈیا پر بڑے پیمانے سے شیئر کیاجارہا ہے۔

مذکورہ 21سیکنڈ کے ویڈیو میں دیکھا یاجارہا ہے کہ سکھ شخص بطور میساہراتی لوگوں کو جموں اور کشمیر کے پلواماں ضلع میں سحری کے لئے نیند سے بیدار کررہا ہے۔

ڈھول بجانے سے قبل اپنی سریلی آواز میں یہ معمر سکھ شخص کہہ رہا ہے کہ’’ اللہ رسول کے پیارو‘جنت کے طلب گارو‘ اٹھو روزہ رکھو‘‘۔

https://www.youtube.com/watch?v=W6BxyKCgXFg

سوشیل میڈیا پریہ شخص خوب تعریفیں بٹوررہی ہے‘ لوگ کہہ رہے ہیں کہ کشمیر کی صدیوں قدیم ہم آہنگی کو انہوں نے آج بھی قائم رکھا ہے۔