بے خوابی کا علاج صرف ایک غذاء سے ممکن ہے ؟

نیند کے مسائل سے دوچار لوگوں کیلئے ایک انتہائی مزیدار حل دریافت ہو گیا ہے۔ایک تازہ سائنسی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ چاولوں میں یہ خصوصیت پائی جاتی ہے کہ یہ پر سکون اور میٹھی نیند کا سبب بنتے ہیں۔اس تحقیق میں2000 لوگوں کی نیند کا مطالبہ کیا گیا اور چنندہ  افراد کو باقاعدگی سے چاول کھانے کیلئے دیئے گئے وہ لوگ جو عرصے سے کم خوابی اور بد خوابی کا شکار تھے انہوں نے باقاعدگی سے چاول کھانے کے بعد نیند میں واضح بہتری محسوس کی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چاولوں میں گلائیکیمکانڈیکس(Gi)کا لیول کا فی زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے ٹریٹومین نامی پروٹین کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور اس کے نتیجے میں سیروٹونن نامی کیمیکل پیدا ہوتا ہے۔یہی وہ کیمیکل ہے جو دماغ کو پر سکون کر کے اچھی نیند کو یقینی بناتا ہے۔اس تحقیق میں روٹی اور نوڈلز کے اثرات کا بھی مطالبہ کیا گیا لیکن ان کا نیند کے ساتھ تعلق ثابت نہیں ہوا کیونکہ ان میں Giلیول کم ہوتا ہے اور یہ چاولوں کی طرح نیند آور کیمیکل پیدا نہیں کر سکتے۔