بی جے پی کے سینئر وزیر چندن مترا نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی

نئی دہلی : بی جے پی پارٹی کے دو میعاد سے رکن پارلیمنٹ رہنے والے چندن مترا پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے ۔ذرائع کے مطابق پیونیر انگریزی اخبار کے ایڈیٹر اور منیجنگ ڈائیریکٹر چندن مترا نے بی جے پی پارٹی سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔لیکن کوئی معتبر ذرائع سے پتہ نہیں چل سکا کہ پارٹی کے صدر امیت شاہ نے ان کا استعفیٰ قبول کیا ہے یا نہیں ۔

یاد رہے کہ مترا ۲۰۰۳ء سے ۲۰۰۹ء تکبی جے پی کے راجیہ سبھا کے ممبر رہ چکے ہیں ۔۲۰۱۰ء سے ۲۰۱۶ء تک بی جے پی پارٹی نے مدھیہ پردیش میں اہم عہدہ پر فائز کیا ۔اور چندن مترا کا پارٹی میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے ۔اورانہوں نے پارٹی کو مشکل حالات میں سنبھال رکھا تھا ۔اوریہ بھی مانا جاتا ہے کہ مترا پارٹی کے بزرگ لیڈر ایل ۔ کے ۔ایڈوانی کے قریبی ہیں ۔پارٹی کے ایک لیڈر نے کہا کہ اڈوانی کے خاص مانے جانے والے مترا نے اسی وقت پارٹی سے دستبرداری اختیار کرلی تھی جب ۲۰۱۴ء میں پارٹی کی حکومت بنی تھی ۔