بی جے پی واجپائی کا نام کا استعمال اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرنے کے لئے کررہی ہے‘ سابق وزیراعظم کی بھتیجی کا الزام

سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی بھتیجیکروناشکلہ نے وزیراعظم نریندر مودی ‘بی جے پی صدر امیت شاہ اور چھتیس گڑھ چیف منسٹر رامن سنگھ کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کوتاہ ذہن سیاسی فائدہ کے لئے اپنے چچا کے نام کا استعمال کیاجارہا ہے۔

نئی دہلی۔ایک وائیرل ویڈیو پیغام میں کرونا شکلہ نے مبینہ طور پر کہاکہ بی جے پی کی حکومت مرکز اور کئی ریاستوں میں ہیں‘ ان لیڈراین نے کبھی بھی اٹل بہاری واجپائی کا نام نہیں لیا۔

انہوں نے کہاکہ’’پچھلے نو سالوں میں جہاں پر بھی اسمبلی الیکشن ہوئے اٹل بہاری کا نام اور ان کی کامیابیاں پیش نہیں کیاگیا‘‘۔انہوں نے کہا پہلی مرتبہ وزیراعظم مودی کو لال قلعہ کی فصیل سے یوم آزادی کے موقع پر اٹل بہاری واجپائی کا نام لیتے سنا گیا۔

انہوں نے کہاکہ ’’ وزیراعظم مودی نے اس لئے ان کا نام لیاکیونکہ وہ 14اگست کے روز اے ائی ائی ایم ایس واجپائی کو دیکھنے کے لئے گئے تھے۔ شائد انہوں نے محسوس کیاکہ سابق وزیراعظم کی حالت نازک ہے‘ ہوسکتا ہے شائد اس کے بعد انہوں نے واجپائی کا نام لیا‘‘۔

کروناشکلہ چھتیس گڑھ کی جنجگیر سے 2004تا2009رکن پارلیمنٹ رہی ہیں۔تاہم وہ اگلہ لوک سبھا الیکشن اسی ریاست کے کوربا ضلع سے کانگریس کے امیدوار چرن داس مہنت کے مقابلہ ہار گئی۔ انہوں نے 2013میں بی جے پی سے استعفیٰ دے کر کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

وزیراعظم مودی کے لئے شکلہ نے مشورے کے طور پر ایک لفظ کہا۔اٹل بہاری واجپائی کی ارتھی جلوس میں پانچ کیلو میٹر پیدل چلنے کے بجائے وہ دوقدم اٹھائیں اور سابق وزیراعظم کے نظریات کی پیروی کریں۔انہوں نے کہاکہ اس سے ملک کو بڑا فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ’’ بی جے پی کے سب سے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی کے ساتھ وزیراعظم مودی کی بدسلوکی سے مجھے کافی تکلیف ہوئی ہے‘‘۔

سال کے آخر میں ریاست میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے میں جیت حاصل کرنے کے لئے واجپائی کے نام کا استعمال کرنے کا کرونا شکلہ نے مودی اور امیت شاہ پر الزام بھی عائد کیا۔

انہوں نے کہاکہ ’’وہ سونچتے ہیں واجپائی کے نام کا استعمال کرتے ہوئے بی جے پی ان چارریاستوں کے اسمبلی الیکشن میں کامیابی حاصل کرلے گی‘‘۔ انہوں نے چھتیس گڑھ چیف منسٹر رمن سنگھ کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں واجپائی کی موت کی وجہہ سے انہیں نئی زندگی مل گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ’’ رامن سنگھ نے ایک کابینہ اجلاس طلب کرکے فیصلہ کیاہے کہ نیارائے پور یونیورسٹی کو اٹل بہاری واجپائی کے نام پر تبدیل کردیں گے‘‘۔کرونا شکلہ نے کہاکہ عوام ان بی جے پی لیڈرس کے منصوبوں کو سمجھتی ہے‘ عوام ان کے منصوبوں پر ٹھنڈا پانی ڈال دے گی۔