بی جے پی نومبر9کے روز منعقدہونے والی ٹیپو جینتی کے خلاف احتجاج کرے گی۔

بنگلورو۔ اڈوپی ضلع کا بی جے پی یونٹ 9نومبر کے روز ریاستی حکومت کی جانب سے منعقد کئے جانے والی ٹیپو جینتی کی مخالفت میں شہر کے بی جے پی دفتر کے روبرو4بجے احتجاجی مظاہرہ پیش کرے گا‘یہ جانکاری بی جے پی اڈوپی یونٹ کے صدر ماتارو رتنا کر ہیگڈے نے دی ہے۔

چہارشنبہ کے روز میڈیا کے نمائندو ں سے با ت کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ عمار ت کی چار دیواری کے اندر تقریب منعقد کرنے کے بجائے عوامی سطح پر جینتی منعقد کرنے کی حکومت کے پاس’ہمت ‘ نہیں ہے۔

یہ افسوسناک ہے کہ چیف منسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی ماضی کی حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٹیپو جینتی منعقد کررہے ہیں‘‘۔

ہیگڈے نے کہاکہ’’ ٹیپو نے اپنی سلطنت کو توسیع دینے کے لئے ملک اور ریاست کی ترقی کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔اس نے اٹھ ہزارمنادر اور ایک ہزار گرجا گھروں کو نشانہ بنایا‘‘۔

انہو ں نے زوردیاکہ حکومت ٹیپو سلطان جینتی منانے کے فیصلے سے دستبرداری اختیار کرے