بی جے پی صدر امیت شاہ پر ہونے والے سکیورٹی اخراجات کا خلاصہ نہیں کیاجاسکتا۔ سی ائی سی

سیکشن 8(1)کا حوالہ دیتے ہوئے ہوم منسری نے جانکاری دینے سے انکار کیاہے یہ جانکاری کی افشاء کسی فرد کی جسمانی تحفظ کے لئے خطرہ بن سکتا ہے۔
نئی دہلی۔بی جے پی صدر امیت شاہ کی سکیورٹی پر ہونے والے خرچ کی جانکاری دینے سے سنٹرل انفارمیشن کمیشن( سی ائی سی)نے آر ٹی ائی ایک کے اس زمرے کا حوالہ دیاہے جس میں’’ ذاتی جانکاری‘‘ اور ’’ تحفظ‘‘ کا ذکر ہے۔

ایک درخواست گذار کی اپیل کو کمیشن نے مسترد کیا جس میں انہوں یہ بھی جانکاری مانگی تھی جس میں نجی فرد کو سکیورٹی فراہم کرنے کے قواعد وضوابط کی تفصیلات فراہم کے متعلق پوچھا گیا تھا۔

جولائی5سال2014کو دیپک جونیجا نامی شخص نے مذکورہ درخواست پیش کی تھی جب شاہ راجیہ سبھا کے رکن نہیں تھے۔اس کے علاوہ جن لوگوں کو حکومت کی جانب سے سکیورٹی فراہم کی گئی ہے ان کے متعلق بھی جانکاری اس درخواست کے ذریعہ مانگی گئی تھی۔

سیکشن 8(1)کا حوالہ دیتے ہوئے ہوم منسری نے جانکاری دینے سے انکار کیاہے یہ جانکاری کی افشاء کسی فرد کی جسمانی تحفظ کے لئے خطرہ بن سکتا ہے۔

ہوم منسٹری نے کسی فرد کی جانکاری سے منع کرنے والے سیکشن8(1) آرٹی ائی ایکٹ کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ‘ اس سے رضاداری پر حملے کی وجہہ بن سکتا ہے اور جو کسی ’’ عوامی سرگرمی‘‘ کا حصہ نہیں ہے۔

اپنے سابق کے جواب میں سی ائی سی نے جانکاری کے انکار کو کویہ کہتے ہوئے زیر التوا رکھا تھا کہ جاری پارلیمنٹ اجلاس سے قبل اس کا افشاء نہیں کیاجاسکتا ۔

جونیجا نے سی ائی سی کے احکامات کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیاتھا جہاں پر جسٹس ویبھو باکھورا ٹرانسپورینسی پیانل کو یہ کہتے ہوئے حکم دیا تھا کہ کمیشن کو سب سے پہلے اس بات کی جانچ کرنے چاہئے تھا کہ درخواست پرآر ٹی ائی ایکٹ کی سیکشن8(1) کے زمرے (g)اور(j)جانکاری دی جاسکتی ہے یا نہیں۔کمیشن نے دوبارہ جانیجا اور ہوم منسٹری سے اس معاملے میں سنوائی کی۔

انفارمیشن کمشنر یشوردھن آزاد نے احکامات میں ذکر کیا ہے کہ جانیجا کی داخل کردہ درخواست میں یہ ہے کہ خطرات کے پیش نظر نامور لوگوں کو سکیورٹی فراہم کرنے ریاست کی ذمہ داری ہے ‘ ایسے کیس میں جہاں سکیورٹی سہولتوں کا فائدہ اٹھانے والے فرد کے پاس کوئی بڑا عہدہ ہے کہ تو وہ خطرات میں بڑے کام انجام نہیں دے سکے گا۔

تاہم آزاد نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیاہے کہ کسی بھی نجی فرد کو زیڈ پلس سکیورٹی کور کی فراہمی خرچ ضائع کرنے کے برابر ہے‘ جس کا بوجھ ریاست پر نہیں پڑھنا چاہئے۔

جانیجا نے کہاکہ ’’ امیت شاہ جو بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے قومی صدر ہیں انہیں جولائی2014سے ایم ایچ اے زیڈ پلس سکیورٹی فراہم کررہی ہے‘ باوجود اسکے ان کے پاس کو ئی بڑا دستوری عہدہ نہیں ہے‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ یہ عوام کا پیسہ ہے جس کی جانکاری حاصل کرنے کا انہیں پورا حق حاصل ہے