بی جے پی اب واجپائی اور اڈوانی کی نہیں رہی : کرون شکلا۔

اب بی جے پی ایسی ہوئی کہ لیڈروں کے آگے پیچھے جو گھومے گا ان کو پسند کیا جاتا ہے۔ پیسے کو پسند کرتے ہیں، اور جو پیسے والے ہیں انہیں قریب کیا جاتا ہے اب ایمانداری اس پارٹی میں باقی نہیں رہی۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم واجپائی کی بھانجی کرون شکلا نے کیا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ میں پارٹی کے ہر کارکن اور ہر لیڈر پر نشانہ سادھتی ہوں۔ گودھرا کا داغ انکے چہرے سے دہلے گا نہیں۔ واجپائی جی انکے اسی بات سے ناراض تھے۔ اور گجرات کے داغ مودی کے دامن سے نہیں دلھیں گے اور چھتیس گڑھ میں جو کانگریس کے لیڈر شہید ہوئے ہیں انکے بھی داغ داکٹر رامن سنگھ سے کبھی نہیں دھلیں گے۔ 

اس نے مزید کہا کہ میں مرجاونگی مگر کبھی بی جے پی کے دہلیز پر قدم نہیں رکھوں گی۔ ویڈیو دیکھیں۔