بیٹی بچاؤ ، بیٹی پڑھاؤ کی تقریب سے لوٹنے کے بعد طالبہ کی مشتبہ موت، ناقص انتظامات کی وجہ سے ہوئی موت : متاثرہ کے اہل خانہ کاالزام 

ہردوئی : اتر پردیش کے ہردوئی ضلع میں بیٹی بچاؤ ۔ بیٹی پڑھاؤ تقریب سے لوٹنے کے بعد ایک نویں جماعت کی طالبہ جس کانام سپریا شرما بتایا جاتا ہے اس کی موت واقع ہوگئی ۔ متاثرہ لڑکی کے گھر والوں نے بتایا کہ سپریا بیٹی بچاؤ ۔ بیٹی پڑھاؤ تقریب سے لوٹنے کے بعد اسے سخت بخار آگیا ۔ اسے فوری قریبی دواخانہ لے گئے جہاں پر علاج کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی ۔

متاثرہ کے اہل خانہ انتظامیہ کو مورود الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اس مہم میں انتظامات موثر نہ ہونے کی وجہ سے ان کی لڑکی کی موت ہوئی ہے ۔سپریا کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ سپریا نے صبح اس مہم میں حصہ لینے گئی تھیں ۔ لیکن ان مہم میں انتظامات ناقص تھے ۔ یہاں تک کہ لڑکیو ں کو پینے کے لئے پانی کا بھی انتظام نہیں کیاگیا تھا ۔ جب میری لڑکی واپس گھر آئی تو اسے شدید بخار تھا ۔ ‘ ‘ اسی دوران ہردئی کے ’’ بیسک شکشاادھیکاری ‘‘ ( بی ایس اے ) کے سربراہ ہیمنت راؤ نے متاثرہ کے خاندان کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے مہم کے دوران موثر انتظامات کئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں ہر طرح کی سہولتوں کا انتظام کیاگیا تھا ۔ جیسے میڈیکل ، پینے کیلئے صاف پانی وغیر ہ ۔ ‘ ‘

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کی جانب سے عائد کئے گئے الزاما ت کی تحقیقات کریں گے ۔ جس سے سچائی سب کے سامنے آجائے گی ۔ واضح رہے کہ بیٹی بچاؤ ۔ بیٹی پڑھا ؤ میں تقریب میں تقریبا گیارہ ہزار لڑکیاں شریک تھیں ۔