بیویوں سے ترک تعلق کرنے والے این آر آئیز شوہروں کے خلاف بل : سشما سوراج

حیدرآباد۔/28 نومبر، ( سیاست نیوز) وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ پارلیمنٹ کے سرمائی سیشن میں حکومت کی جانب سے ایک بل لایا جائے گا جس کے ذریعہ اپنی بیویوں سے ترک تعلق کرنے والے این آر آئیز شوہروں کی خبر لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی ادارہ جاتی میکانزم شروع کیا ہے اور ایسے این آر آئیز شوہروں کے 25 پاسپورٹس کو سوخت کرلیا گیا ہے۔ ہم اس سیشن میں ایک بل لارہے ہیں جس کی مدد سے ان شوہروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سشما سوراج تلنگانہ اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں حیدرآباد آئی ہوئی تھیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جو غیر مقیم ہندوستانی شوہر اپنی بیویوں کو چھوڑ دیتے ہیں ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔